Select Menu

نیوز اردو

نیوز اردو

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » ڈیولیئر پی ایس ایل کھیلنے پاکستان نہیں آئیں گے

ڈیولیئر پی ایس ایل کھیلنے پاکستان نہیں آئیں گے


 04 Mar, 2019

جنوبی افریقا کے بیٹسمین اے بی ڈیولیئرز پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے میچز نہیں کھیلیں گے۔
لاہور قلندرز نے مسٹر 360 سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے سات اور لاہور میں ہونے والے دو میچز کے لئے معاہدہ کیا تھا لیکن کمر میں تکلیف کے باعث وہ لاہور میں ہونے والے میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور میں ہونے والے میچز بھی اب کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔
پریس کوجاری کیے گئے ایک بیان میں ڈیولیئرز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے پرجوش کرکٹ شائقین کے سامنے نہیں کھیل سکیں گے۔
ڈیولیئر کا کہنا ہے کہ اُن کے ڈاکٹرز نے اُنہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ہونے والے میچز میں شرکت امکان نہیں ۔
جنوبی افریقی بیٹسمین نے آئندہ سال بھی پی ایس ایل میں شرکت کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے حالیہ سیزن میں لاہور قلندرز کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لاہو قلندرزنے ایونٹ میں سات میچز کھیلےہیں، تین جیتے اور چار میں شکست ہوئی، یوں وہ 6پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
اے بی ڈیولیئر نےرواں سیزن میں لاہور قلندر کی جانب سے سات میچوں میں 128 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 218 رنز بنائے جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا متحدہ عرب امارات مرحلہ 5 مارچ کوختم ہورہا ہے جس کے بعد فائنل سمیت ایونٹ کے باقی میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 9 مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

رائے غلام عباس کھرل Farhan

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, اردو نیوزاسکا حق رکھتا ہے نیز اردونیوز پریس کلب(رجسٹرڈ) کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں